کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغان وزارت صنعت و تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 8.7 ملین ڈالر مالیت کے قومی قالین مختلف ممالک کو برآمد کیے گئے۔وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان عبدالسلام جواد اخندزادہ نے بتایا کہ یہ قالین پاکستان، ترکی، متحدہ عرب امارات، ازبکستان، اٹلی، امریکہ، برطانیہ اور دیگر کئی ممالک کو برآمد کیے گئے ہیں۔ قالین بْننا ملکی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے اور ملک کے شمالی صوبوں بالخصوص جوزجان، بلخ، فاریاب اور سرپل میں بہت سے لوگ اس صنعت سے وابستہ ہیں۔
افغانستان نے 6 ماہ میں8.7 ملین ڈالر کے قالین مختلف ممالک کو برآمد کئے
Oct 05, 2024