لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا محمد اسحاق ساقی، مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدعثمان نے مختلف اجتماعات سے کہا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے۔ امت مسلمہ کا 14 سو سال سے متفقہ عقیدہ ختم نبوت چلا آرہا ہے۔ آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں۔ پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیکر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا لیکن ضرورت اس امر کی ہے ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و مؤثر عملدرآمد کروایا جائے کیونکہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عدم عملدرآمد نہ ہونے سے قادیانی فتنہ کی اسلام و آئین مخالف سرگرمیوں سے مسلمانوں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتاہے جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔