لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایران اسرائیل تنازعہ کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے پاکستانی معیشت کو محفوظ رکھنے کیلئے فوری منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہا تیل کی قیمتوں میں اضافہ اقتصادی بحران کا سبب بن سکتا ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ، پیداواری لاگت میں اضافہ اور ادائیگیوں کے توازن پر دبائو بڑھے گا۔