حالات کے مطابق پالیسی ریٹ کو 9فیصد کی سطح پر لایا جائے:عامر قدیر 

لاہور( کامرس رپورٹر)ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا موجودہ حالات کے مطابق پالیسی ریٹ کو 9فیصد کی سطح پر لایا جانا چاہیے۔ امید ہے سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے آئندہ اجلا س میں پالیسی ریٹ میں مارکیٹ کی توقعات کے مطابق کمی کرے گا۔ سٹیٹ بینک اگلے ماہ شیڈول مانیٹر پالیسی کمیٹی کے اجلاس کو فوری  طلب کر کے فیصلہ کرے تاکہ مارکیٹ کو تحرک مل سکے۔ اس سے یقینی طور پر بینکوں میں پڑا سرمایہ دوبارہ گردش میں آئے گا جس سے معاشی سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن