پی سی جے سی سی آئی نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے تعین سے چین کا قومی دن منایا

Oct 05, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس نے مقامی فائیوسٹار ہوٹل میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے تعاون سے چین کا قومی دن منایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی رانا سکندر حیات وزیر تعلیم پنجاب تھے جبکہ مہمانان اعزازی کے طور پرلاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں، ناصر خان جنجوعہ، سنی یانگ، نذیر حسین، ارشد انصاری، ڈاکٹر ظہیر حسین ، مرتضی جعفری، محمد اسد منظور بٹ، جاوید اقبال،ڈاکٹر اصغر مسعودی تقریب میں شریک تھے۔ معظم گھرکی نے کہا میں قومی دن کے موقع پر چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رانا سکندر حیات نے کہا پاکستان اور چین بلاشبہ سب سے بڑی اقتصادی مصروفیت کیساتھ بندھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں