شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انصاف لائیرز ونگ کے رہنماچودھری محسن اعجاز گورایہ نے کہا کہ حکمرانوں کے آئینی پیکج کا مقصد صرف سیاسی عزائم پورے کرنا ہے ان کا عدالتی اصلاحات اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو فعال کرنے سے کوئی تعلق نہیں پی ٹی آئی کی قیادت کا موقف واضح ہے کہ اگر قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی توملکی نظام میں کوئی بہتر نہیں آسکے گی۔ہم آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔