شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین رانا آصف آف سیکھم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئینی عدالتوں کے قیام کے ذریعے عدلیہ پر عائد کیسز کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی کا عمل فعال بنایا جاسکے، بانی پی ٹی آئی اور اس کی ٹیم نے ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ معاشرتی و جمہوری اقدار کو بھی بے دردی سے تباہ کیا جس کی وجہ سے ملک کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑاموجودہ حکومت حالات کا مکمل ادراک رکھتی ہے اوراپنے موثر و مربوط اقدامات کے ذریعے درپیش بحرانوں کو خاتمہ یقینی بنا رہی ہے۔