فاسٹ بائولر ڈیانا بیگ انجری کا شکار ‘ ویمنز ٹی ٹونی ورلڈ کپ سے باہرہونے کا امکان

Oct 05, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بائولر ڈیانا بیگ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوگئیں۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم  میں ورلڈکپ کے سری لنکا کے خلاف پہلے میچ کے دوران پاکستانی  فاسٹ بائولر ڈیانا بیگ کی دائیں ٹانگ کے پٹھے میں کھچائو پڑ گیا اور وہ اوور کی ایک گیند ہی کرواسکیں۔پاکستانی ڈاکٹر اور فزیو نے ڈیانا بیگ کا چیک اپ کیا جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیدیا گیا ہے۔ڈیانا بیگ کا انجری کے باعث ایونٹ سے باہرہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں