لاہور(سپورٹس رپورٹر) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اسرائیل کو معطل کرنے کی فلسطینی درخواست پر فیصلہ موخر کر د یا۔ فٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں فلسطین کی درخواست پر سنائے جانے والے فیصلہ موخرکردیا گیا۔فلسطین نے اسرائیل کو فیفا کی ممبرشپ سے معطل کرنے کی درخواست دی تھی۔ فیفا کے صدر نے کہا کہ فیفا کونسل نے اس انتہائی حساس معاملے پر مستعدی سے کام لیا ہے اور ایک مکمل جائزے کی بنیاد پر ہم نے آزاد ماہرین کے مشورے پر عمل کیا ہے۔