ملتان ٹیسٹ: قومی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن منسوخ، بین سٹوکٹس کی شرکت مشکوک

Oct 05, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کا ملتان میں گرمی کی شدت کی وجہ سے کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا۔انگلش ٹیم نے10 بجے سے ایک بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوگا۔ انگلش کرکٹرز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد کافی دیر تک ڈریسنگ روم میں رہے۔ بین سٹوکس کی قیادت میں انگلش کھلاڑی میدان میں داخل ہوئے اور اپنے ڈریسنگ روم کے عین سامنے فٹبال کی ہلکی پھلکی مگر تیز پریکٹس کی۔فٹبال کو ہوا میں اچھالنا زیادہ،چھوٹے قدموں کیساتھ بھاگنا کم تھا۔ پریکٹس 30 منٹ تک جاری رہی۔۔ کھلاڑیوں نے ہلکی پھلکی دوڑ لگائی،کیچ پریکٹس کی۔بیٹنگ پریکٹس بھی وقفہ وقفہ سے کی۔ انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔انہوںنے پہلی ٹریننگ کی۔ معمولی ٹائم کیلئے بیٹنگ کی اور چند گیندیں کی۔ ذرائع کے مطابق بین سٹوکس ابھی تک مکمل فٹ نہیں  ۔بین سٹوکس کی عدم موجودگی میں اولی پوپ قیادت کرینگے۔  پاکستان ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا اعلان آج شام یا کل صبح متوقع ہے۔پاکستان ابرار احمد کیساتھ اٹیک کریگا ۔کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں شریک ہونگے ۔ 

مزیدخبریں