پاکستان ورکرز فیڈریشن مزدوروں کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے : عبدالرحمان عاصی  

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) پی ڈبلیو ایف کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، چیئرمین چوہدری عبدالرحمان عاصی نے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ) مزدوروں کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبوداور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،پاکستان ورکرز فیڈریشن قومی صنعتی تعلقات کمیشن سے قانونی طور پر رجسٹرڈ ہے اور اسکا ملکی سطح پر کسی فیڈریشن میں ادغام سے کوئی تعلق نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پرصدرشوکت علی انجم، محمد عمر سلیمی، قاسم حنیف ،محمد اشتیاق ورک، چوہدری محمد نواز گل، اسدالرحمن آسی، پروین اختر ودیگربھی موجودتھے ان رہنمائوں نے کہاکہ کچھ مفاد پرست اور نام نہاد لوگ پاکستان ورکرزفیڈریشن کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں،ان غیر قانونی اور غیر نمائندہ لوگوں کا پاکستان ورکرزفیڈریشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم ‘ وفاقی وزیر برائے انسانی وسائل و سمندر پارپاکستانیز، وفاقی سیکرٹری سمیت تمام اداروں سے  مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن