شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے پارٹی ونگز کا مشترکہ اجلاس سٹی صدر میاںافضال حیدر کی صدارت میں پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری محمد شبیر گادھی ایڈووکیٹ کے دفتر میں ہوا جس میں سٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد اقبال شیخ، تحصیل صدر جنید اکرم گجر، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر زاہد نواز چدھڑ، جنرل سیکرٹری امان اللہ گجر ، سٹی صدر عدیل گجر، جنرل سیکرٹری عاشر عظیم یزدانی، لیبر ونگ کے صدر رانا ذوالفقار علی، میاں بلال ریاض، شعیب کمبوہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کی رہائی کی تحریک میں تحریک انصاف شیخوپورہ بھرپور حصہ لے گی اور اس کیلئے ضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کیساتھ تنظیمی سرگرمیوں کوبھی فعال کیا جائیگا اجلا س سے خطاب کرتے میاں افضال حیدر اور چودھری محمدشبیر گادھی نے کہاکہ حکومت جس طرح تحریک انصاف کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ۔ملک کے اندر سیاسی ومعاشی افراتفری پھیلا کر حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے جعلی حکومت کے فیصلے قابل قبول نہیں ہیں۔
حکومت پی ٹی آئی کیخلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے: افضال حیدر
Oct 05, 2024