پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)13 روز گزرنے کے باوجود تھانہ سٹی پولیس دوکان میں دن دیہاڑے چوری کرنے والے چور کو گرفتار نہ کر سکی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور واضح طور پر پہچانا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق تیرہ روز گزرنے کے باوجود دن دیہاڑے دکان میں چوری کرنے والے چور کو تھانہ سٹی پولیس گرفتار نہ کرسکی ہے۔ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع کریانہ سٹور کا مالک شکیل طاھر ساتھ والی دوکان میں گیا اور اسی اثنا میں چور اس کی دوکان میں داخل ھوا اور دراز سے ایک لاکھ تیس ہزارار چرا کر فرار ہو گیا۔ جس کا مقدمہ تو تھانہ سٹی پولیس نے درج کر لیا لیکن تیرہ روز گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور واردات کرتے ہوئے واضح نظر آرہاہے لیکن پولیس اس کے باوجود چور کو گرفتار نہ کرسکی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک بدر منیر کی تعیناتی کے دوران شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور آئی جی پنجاب آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او حافظ آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل ایس ایچ او کو فوری طور پر تبدیل کر کے کسی دیانتدار اور محنتی پولیس افسر کو تعینات کیا جائے۔