حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) خطیب حضرت پیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادیؒکے سالانہ عرس پاک کی دوروزہ تقریبات کے دوسرے روز چادر پوشی اور قصیدہ بردہ شریف کی تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور معروف دینی مذہبی اسکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے پیر سید عثمان شاہ نقوی، اور صاحبزادہ سید فاروق حیدر نقوی کے ہمراہ مزار خطیب الاسلام پر چادرپوشی کی اور بعدازاں قصیدہ بردہ شریف کا ورد کیا گیا۔
حافظ آباد:شبیر حسین شاہ کا سالانہ عرس، چادر پوشی تقریب
Oct 05, 2024