نوشہرہ ورکاں :فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے دھوئیں کے بادلوں سے فضا آلودہ

Oct 05, 2024

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)کسانوں کا دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ جاری ،انتظامیہ مکمل خاموش ،بتایاگیا ہے زمینداروں کیمونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادلوں سے فضا آلودہ ہو رہی جبکہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے دھوئیں سے سموگ ،انسانی صحت اور معمولاتِ زندگی کو درپیش مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے باقیات کا دھواں سانس، ناک، گلے، دِل اور پھیپھڑوں کے امراض جیسے متعدد مسائل کا باعث بنتا ہے بروقت اقدامات نہ ہونے کے وجہ سے آنے والی سردیوں میں سموگ کی شدت گزشتہ برس کی نسبت کئی گنا زیادہ ہونے کا خدشہ ہے انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو مڈھوں کو آگ لگانے کے بجائے انہیں زمین میں ملا کر زرخیزی بڑ ھانے کی آگاہی کی انتہائی ضرورت ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق سموگ انسانوں، جانوروں اور پودوں کے علاوہ پورے ماحول کو آلودہ کر دیتی ہے سموگ ہوا میں معلق اور زمینی سطح کے قریب ہونے کی وجہ سے ہر جاندار بشمول پودوں کو نقصان پہنچاتی ہے کاشتکار سموگ سے بچا ئو کے لئے کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ نہ لگائیں۔

مزیدخبریں