شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریاں کرنے سے انقلاب کا رستہ نہیںروکا جا سکتا حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے موٹروے کو بلاک کرنے خندکیں کھودنے کے عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جوئیانوالہ موڑ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ماجد منظور کاہلوں نے کہاکہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون کیا جارہا ہے خاص کر پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سیاست کرنے سیاسی بات کرنے سے بھی روکنے کیلئے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔