بڑاگھر (نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس کے اہلکار ہر آ نے جانے موٹر سائیکل ‘ کار سوار ولوڈنگ گاڑیوں سے پیسے بٹورنے لگے جس سے شہر ی شدید اضطراب کا شکار ہو گئے شہریوں کا کہنا ہے پٹرولنگ پولیس وارداتوں کو روکنے کے لئے بنائی گئی تھی روڈ ڈکیتیوں کا سلسلہ تو نہیں رک سکا ڈکیت سرعام دھنداتے پھر رہے ہیں اور شہریوں کو لوٹ رہے ہیں لیکن پٹرولنگ پولیس ڈکیتوں کو پکڑنے کی بجائے شہریوں سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہے شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔