ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے، اساتذہ اور بچوں کی حاضری کو بروقت یقینی بنانے کے لیے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کاشف امیر ، سی او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسر بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسروں اور ٹیچرز کو ہدایت جاری کرتے کہا کہ وقت کی پابندی سب سے اہم ہے، غیر حاضری اور سکول دیر سے آنے پر کوئی معافی نہیں ہو گی۔ اساتذہ معمار قوم ہیں ان کو وقت کی ہر صورت پابندی کرنا ہو گی اور اپنے سٹوڈنٹس کو وقت کا پابند بنانا ہو گا۔سرکاری سکولوں میں وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دستیابی یقینی بنائیں گئے تاکہ ضلع کا کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔اساتذہ بچوں کے سلیبس پر خصوصی توجہ دیں، سکولوں کے خود دورے کر کے بچوں سے سلیبس سے متعلقہ سوالات کروں گا۔
اساتذہ معمار قوم ‘وقت کی ہر صورت پابندی کرنا ہو گی: تسلیم اختر راو
Oct 05, 2024