موڑکھنڈا (نامہ نگار) موڑکھنڈا اور منڈی فیض آباد کو 50 سالہ تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کاوشوں سے ان تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ موڑکھنڈا اور منڈی فیض آباد میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دئیے گئے ہیں جنہوں نے شہروں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ کے مطابق ضلع بھر کے تمام شہروں اور قصبوں میں ریڑھی بازاروں کے لیے جگہ مختص کی جا چکی ہے، اور آئندہ ہفتے تک ہر شہر اور قصبے میں یہ بازار قائم کر دئیے جائیں گے۔ سروس روڈز اور فٹ پاتھ شہریوں کے لیے مکمل طور پر کھول دئیے گئے ہیں۔ تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن پر شہریوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
موڑکھنڈا ‘ منڈی فیض آباد میں تجاوزات کا خاتمہ ‘ ماڈل ریڑھی بازار قائم
Oct 05, 2024