میونسپل کمیٹی سٹور سے سامان چوری کرنیوالے 2 افرادکیخلاف مقدمہ 

Oct 05, 2024

بھوئے آصل (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کے سٹور سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران قبضہ میں لیا گیا سامان چوری کرنے پر دو افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ڈاکٹرانس سعید کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ دوران آپریشن قبضہ میں لیا گیا سامان میونسپل کمیٹی کے سٹور روم سے قاسم علی چکن فروش اور ایک نا معلوم نے چوری کرلیا ۔ انفورسمنٹ انسپکٹر ایم سی کوٹ رادھاکشن حاجی محمد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

مزیدخبریں