شیخوپورہ: انتظامیہ اینٹی سموگ اقدامات کرنے کی بجائے آگاہی مارچ تک محدود

Oct 05, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ میں علی الصبح سموگ نے ڈیرے جمانے شرو ع کردیئے ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ سموگ کے تدارک کیلئے کام کرنے کی بجائے سموگ کی روک تھام کیلئے صرف آگاہی مارچ تک محدود ہے۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ کی قیادت میں اینٹی سموگ آگاہی مارچ بھی کیا گیا ۔ واضح رہے کہ شیخوپورہ میں فضائی آبی اور زیر زمین پانی میں آلودگی دیگر تمام اضلاع سے زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ محکمہ ماحولیات کی عدم دلچسپی بتائی گئی ہے جبکہ شیخوپورہ میں اکثر صنعتی اداروں میں ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی نہیں لگائے گئے جبکہ بلدیہ کا عملہ بھی کوڑے کرکٹ اٹھانے کی بجائے آگ لگا دیتے ہے جبکہ فصلوں کی باقیات اور ربڑ کی مصنوعات کو بھی جلایا جارہا ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ میں سموگ کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔

مزیدخبریں