کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی رہنما عامر نصیر راجپوت نے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے یہودیوں کے عزائم بے نقاب کردیئے ہیں مسلمان دشمن قوتیں پورے مشرق وسطیٰ پر قابض ہونا چاہتی ہیں قبلہ اول کی آزادی پوری امت کا معاملہ ہے، ہم اہل غزہ سے یکجہتی اور اسرائیل کے حوالے سے یک نکاتی ایجنڈے پر قائم ہیں پاکستانی عوام اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی اور مظلوم فلسطینیوں کے ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔