قصور (نمائندہ نوائے وقت)تیز رفتار کار اور رکشہ کی ٹکر،حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ نواحی گاؤں بھیڑ سوہڈیاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار اور رکشہ کی ٹکر کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار ڈھنگ شاہ کا رہائشی عاشق جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر چار مسافر شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122کے عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔