شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ٹکٹ ہولڈر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مانیٹرنگ آفیسر میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر پاکستان کو ترقی کے سفر سے روکنا چاہتی ہے اور اسلام آباد احتجاج بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے ۔ پی ٹی آئی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں مصروف ہے میاں رفاقت علی ،میاں منور اقبال ،میاں عرفان کے ہمراہ صحافیو ں سے گفتگو کرتے میاں امجد لطیف نے کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ پریشان ہوگئے ہیں مریم نواز نے پنجاب کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے زراعت صحت تعلیم ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں کی ہے۔