گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)القائم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ،ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی زیر سرپرستی گارڈن ٹاؤن فیز 3 میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلڈڈونرز نے بڑھ چڑھ کر تھیلیسیمیا ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کے لیے خون کے عطیات دیے اور کیمپ میں 150 سے زائد بیگ خون کے عطیات اکٹھے ہوئے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ نے کہا کہ تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر جیسے امراض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کے عطیات کی فراہمی عظیم نیکی ہے ۔