مہنگائی میں کمی صرف حکومتی تحریر و تقریر تک محدود ہے: مولانا اکبر نقشبندی  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا اکبر نقشبندی، ڈویژنل صدر ،سرفراز تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی  نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی صرف حکومتی تحریر و تقریر تک محدود ہے۔عوام کو بہلانے کیلئے مہنگائی میں کمی کا خواب دکھایا جارہا ہے،اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ان پر کوئی کسی کا کنٹرول نہیں پھلوں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔صرف ریٹ لسٹ جاری کرنے اور آویزاں کرکے پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔مہنگائی بے روزگاری اور بجلی و گیس کے بھاری بلز نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔تاجروں پر بھاری ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ حکومتی بے حسی اور ظلم ہے۔حکومت نعروں اور دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات کرکے غریب عوام کو ریلیف دے مہنگائی سے ریلیف دے ۔

ای پیپر دی نیشن