نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)دھان کی فصل کی پیداوار اور قیمتوں میں کمی سے کاشتکار بدحال،زراعت سے وابستہ افرادمزید مشکلات کاشکار ہوگئے،بتایاگیا ہے چھ ماہ قبل گندم کی پنجاب حکومت کی جانب سے خریداری نہ ہونے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی انتہائی کم قیمت سے پریشان کاشتکار طبقہ کی ساری امیدیں دھان کی فصل سے وابستہ تھیں ۔لیکن دھان کی فصل کے انتہائی کم پیداوار اور مناسب قیمت نہ ملنے سے کاشتکاروں کی کمرٹوٹ گئی۔ مسلسل دو فصلوں میں زمینداروں کو درپیش معاشی نقصان سے زراعت سے منسلک مزدور اور تجارتی طبقہ بھی پریشانی کاشکار ہے ۔کمرتوڑمہنگائی اور فصلوں کے خسارے سے عوام ذہنی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں دھان کی فصلوںودیگر کی گزشتہ سالوں کی نسبت پچاس فیصد کم پیداوار کی وجہ سے کاشتکار شدیدمایوسی کاشکار نظر آتے ہیں۔