حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا پنڈی ،جلالپور بھٹیاں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ 

Oct 05, 2024

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزا ق نے پنڈی بھٹیاں اور جلالپور بھٹیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سکولوں ،سیوریج سسٹم کے لیے ڈسپوزل سسٹم کی سائٹ ، سپورٹس جمنازیم اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ایم پی اے میاں عون جہانگیر بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفا ق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکرام اللہ سندھو، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے پنڈی بھٹیاں اور جلالپور بھٹیاں کے سپورٹس جمنازیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں کھیلوں کی دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جلالپور بھٹیاں کے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور مختلف سرکاری سکولوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول میں در س و تدریس کے انتظامات ، سٹاف کی حاضری ، صفائی ستھرائی سکولوں کے سالانہ نتائج اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جلالپور بھٹیاں اندرون شہر میں زیر تعمیر حافظ آباد روڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعمیر اتی کام کا جائزہ لیا ۔

مزیدخبریں