نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی خواب بن گئی،افسران سب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن،اشیاخوردونوش عوام کی پہنچ سے باہر ،بتایاگیا ہے کہ عوام کے لیے اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ایک خواب بن کررہ گئی کریانہ سبزی اور پھل فروش سمیت قصاب من مرضی کے نرخوں پر اشیاء فروخت کررہے ہیں جبکہ انتظامی افسران اور متعدد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے دفاتر میں سب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن بیٹھے بڑے گوشت کا سرکاری ریٹ آٹھ سو روپے فی کلو جبکہ فروخت ایک ہزار میں اورچھوٹے گوشت سرکاری قیمت سولہ سو کے بجائے دو ہزار روپے فی کلو فروخت ہورہاہے۔
نوشہرہ ورکاں:سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی خواب بن گئی
Oct 05, 2024