حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سستی و معیار ی اشیاء کی فراہمی کے لیے حافظ آباد سٹی ، پنڈی بھٹیاں ،جلالپور بھٹیاں اور سکھیکی میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دیے گئے ۔ان ماڈل ریڑھی بازار میں پھل ، سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش سستے داموں دستیاب ہونگی ۔ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ، میونسپل کمیٹی اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ ان ماڈل ریڑھی بازار کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کیا جائے اور وہاںاشیائے خوردونوش کی فراہمی ، کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے ۔ انکاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب ہدایات پر ماڈل ریڑھی بازار کے قیام کا مقصد عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی ہو گی بلکہ کئی افراد کو روز گار کے نئے مواقع بھی میسر آئینگے ۔