گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کا پیپلز کالونی کے مختلف علاقوں و شاہراہوں کا دورہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا الصبح پیپلز کالونی کے مختلف علاقوں، جی ٹی روڈ، مختلف سڑکوں کا ہنگامی دورہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے  ویژن اور گورننس انیشی ایٹوز کے تحت الصبح پیپلز کالونی، جی ٹی روڈ، کچا ایمن آباد روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، صفائی امور کا جائزہ لیا۔ شہر کے تمام علاقوں، سڑکوں اور مارکیٹوں سے کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جائے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے جس میں شہروں اور دیہاتوں کو یکساں طور پر صاف بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے حوالے سے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ صرف مخصوص مقامات اور کوڑے دانوں میں ہی ڈالیں۔ 

ای پیپر دی نیشن