لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا انڈیا میں مسلمان سمیت تمام اقلیتیں ظلم کا شکار ہیں۔ اسلام سے دوری کی وجہ سے ہم زوال فرقوں میں تقسیم ہیں۔ ڈاکٹر زاکر نائیک کے دورے سے منافرت میں کمی آئیگی۔ یہ بات انہوں نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا علمائے کرام کو چاہیے قرآن وحدیث کی دعوت کو عام کرنے کی کوشش کریں تاکہ جہالت اور تعصبات کا خاتمہ ہو سکے۔ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی نجات اور خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسلام سے دوری کی وجہ سے ہم زوال کا شکار ہو رہے ہیں۔ صحابہ کرام اور اہل بیت کی زندگیاں ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں جنہوں نے اللہ اور اسکے رسولؐ کے احکامات پر عمل کیا۔
انڈیا میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں ظلم کا شکار ہیں:عبد الغفار روپڑی
Oct 05, 2024