سیکرٹری لاہور بار نے وزیر قانون اعظم نذیر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

لاہور(خبرنگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا نعیم طاہر نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کردیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 63 اے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ، فیصلہ غیر آئینی غیر قانونی ہے ہم اس کو نہیں مانتے ، جوبینچ بنایا گیا وہ غیر آئینی اور غیر قانونی بنایا گیا ،ہمارے وکلاء پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں ،ملک کیساتھ زیادتی ہورہی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ،حکومت فوری وکلاء پر درج مقدمات ڈسچارج کرے ورنہ سٹرکوں پر آئیں گے،ماڈل ٹاوٗن سے ایک ہفتے میں سول عدالتوں کو واپس لایا جائے۔ اگر ایک ہفتے میں سول عدالتوں کو واپس ایوان عدل نہ لایا گیا تو احتجاج کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن