لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ بار میں ایل ڈی اے قوانین سے متعلق کتاب کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ممبران پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار، سابق صدور ہائیکورٹ سمیت سینئر وکلاء نے شرکت کی،سینئر لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے صاحبزادہ مظفر علی کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی، تقریب میں ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سینئر لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے صاحبزادہ مظفر علی نے ایل ڈی اے سے متعلق تمام قوانین، رولز اینڈ ریگولیشن پر مشتمل کتاب ایل ڈی اے مینوئل مرتب کی۔