لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری گذشتہ روز کے علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی ہدایت پر جمعیت اہلحدیث کے وفد کی رانا عون البا ری، حافظ عبید الرحمن ایڈو وکیٹ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وزیر صنعت و تجا رت رانا تنویر حسین سے ملا قات۔ وفد میں قاری شفیق الرحمن ربانی، مہر فیاض، عبد الرحمن سلفی، ذوالفقار علی فاروقی، مدثر و دیگر شامل تھے۔وفد نے جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے اپنے پیغام میں وفاقی و پنجاب حکومت کو ملک سے دہشت گردی، بد امنی، لادینیت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔نیز وفد نے رانا تنویر حسین سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کی اورملکی سیاسی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کہا ملک اس وقت کسی قسم کی فرقہ واریت، انتشاراور کسی قسم کی انتہا پسندی کا متحمل نہیں۔