یہودی ، قادیانی لابی پاکستانی نظریاتی و جغرافیائی تشخص کے در پہ ہیں: کفیل بخاری

Oct 05, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام، مبلغین اور ائمہ مساجد نے اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں کہا یہودی اور قادیانی لابی پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی تشخص کے در پہ ہیں اور یہودی، اسرائیل، قادیانی گٹھ جوڑ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس،ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ،قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا تنویر الحسن احرار، ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار، مولانا صفوان یوسف، مولانا الطاف معاویہ اوردیگر احراررہنماؤں نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین کے بعد لبنان میں ہونیوالے مظالم پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا بیت المقدس کی آزادی فقط فلسطینی مسلمانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ 

مزیدخبریں