لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاںمحمدجمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا انتشاراورفرقہ بندی نے کمزورکردیا۔ امت اتحادویگانگت کا مظاہرہ کرے۔ انفرادی اوراجتماعی معاملات میں قرآن وحدیث سے رہنمائی حاصل کی جائے ۔انہوں نے کہا امت عقیدہ توحید اورختم نبوت کے دفاع کیلئے یک زبان ہوکربھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے۔ اسلام ہی دین فطرت اورمکمل ضابطہ حیات ہے۔ انسانیت کی بھلائی بھی اسی دین میں ہے۔اسلام ہی عقیدہ وایمان اور اعمال کے بارے میں مکمل رہنمائی کرتاہے۔ صراط مستقیم کا بھی پتہ دیتاہے ۔