طلبہ اپنے حقوق کیلئے پھر سڑکوں پر،کالجز ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ بحال کیا جائے

Oct 05, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) طلبہ اپنے حقوق کیلئے ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے۔ اسلامی جمعیت طلبہ سول لائنز کے طلبہ کی جانب سے احتجاجی واک کی گئی جس میں سول لائنز کے طلبہ سمیت لاہور بھر کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ کالجز میں پینے کیلئے صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کیا جائے۔ کالجز کا ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ بحال کیا جائے۔ طلباء کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر حکومت فوری ایکشن لے۔ پرنسپل احتجاج کرنے والے طلبا کو ڈرانا بند کرے ۔ اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ اپنے جائز مطالبات کیلئے آواز اٹھانا ہر طالب علم کا حق ہے۔

مزیدخبریں