لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدرو منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ’’کرپٹو کرنسی‘‘ کے جدید اور منفرد موضوع پر نئی کتاب شائع ہو گئی ہے۔کتاب جدید کرنسی کے استعمال کے اسلامی، اخلاقی، فقہی، علمی و شرعی محاکمہ کے مواد پر مشتمل ہے۔ کتاب میں قبل از و بعد از اسلام رائج کرنسی اور عہد نبویؐ، خلفائے راشدینؓ،عہد اموی و عباسی و فاطمی اور خلافت عثمانیہ سے لیکر ہندوستان میں کاغذی کرنسی کے اجرا و ارتقاکی انتہائی معلومات افزا تاریخ شامل ہے۔