لاہور(نیوزرپورٹر) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے شعبہ اشتہارات کے دیرینہ ملازم منیر احمد اپنی 37 سالہ شاندار اور بے مثال ملازمت کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ گزشتہ روز سابق چیف ویلفیئر آفیسر حکومت پاکستان مقبول احمد چوہان نے ان کے اعزاز میں کاسمو پولیٹن کلب میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر عابد نور بھٹی اور ڈائریکٹر شعبہ اشتہارات خورشید جیلانی تھے۔ مہمانان اعزاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر عامر شریف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال بھٹی اور ایڈورٹائزمنٹ آفیسر رضوان اکبر تھے۔