لاہور(نیوز رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے ستوکتلہ نالہ کے اطراف غیر قانونی تجاوزات ختم کر کے پائن کے لمبوترے درخت لگا دئیے ہیں۔آج جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ کوہ ہمالیہ رینج سے تعلق رکھنے والا پائن کا درخت پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ پی ایچ اے نے ستوکتلہ نالہ کے اطراف 4 سے6 فٹ لمبے درخت لگائے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پائن کے پتے زمین کی زرخیزی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔