قابض یہودیوں کو بے دخل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں: حافظ طلحہ سعید 

لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا سرزمین فلسطین پر قابض یہودیوں کو بے دخل کئے بغیر جزیرۃ العرب اور مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ امت مسلمہ کو فلسطینیوں کی مدد کیلئے متحد ہو جانا چاہیے۔ اسرائیل کا وجود خطے میں بدامنی اور سازشوں کا مرکز ہے۔ فلسطین مسلمانوں کی مقدس سرزمین ہے اس کا دفاع صرف اہل غزہ کی زمہ داری نہیں بلکہ پوری امت کا فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ طلحہ سعید نے کہا غزہ پر حملہ کئے ہوئے اسرائیل کو ایک سال ہونے کو ہے اور غزہ کے شہریوں پر ظلم و بربریت کی رات ختم ہونے کو نہیں آرہی ہے۔ امت مسلمہ کو فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف متحد ہوکر آواز بھی بلند کرنی چاہیے اور عملی کردار بھی ادا کرنا چاہیے۔اسرائیل کا وجود مشرق وسطیٰ میں سازشوں اور بدامنی کا گڑھ ہے۔ فلسطین کی آزادی اور یہودیوں کی بے دخلی کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن