کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے رہائشی بنگلے میں قائم علوی ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت عالیہ کے تحریری حکم نامے کے مطابق قانون کے تحت درخواست گزار کو پہلے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)سے رجوع کرنا چاہیے۔