مخصوصی نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد درخواست، پی ٹی آئی کے سوا جماعتوں کو نوٹس جاری 

Oct 05, 2024

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کیلئے درخواست پر پی ٹی آئی و دیگر سیاسی جماعتوں کو 9 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری نہ کرنے پر متعلقہ عدالتی افسر پر اظہار برہمی کیا۔ ہائیکورٹ آفس کے اہلکار نے غلطی تسلیم کر کے معافی کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہا کہ آئندہ غلطی نہ ہو۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت متعلقہ سیاسی جماعتوں کو بھی سننا چاہیے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو سن چکی ہے، ہم صرف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے آئے ہیں، اس سٹیج پر کسی سیاسی جماعت کو سننا عدالت کیلئے ضروری نہیں، سیاسی جماعتیں ہی تو آئین اور سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہیں، پارلیمان نے 11 غیر آئینی قانون بنائے جن کو چیلنج کر رکھا ہے، مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بنچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے۔

مزیدخبریں