منظور پشتین کو جرگہ کرنے دیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟ پشاور ہائیکورٹ

پشاور(این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے پشتون قومی جرگہ کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ منظور پشتین نے کورٹس قائم کی ہیں۔عدالت نے وکیل کی استدعا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کو جرگہ کرنے دیں، پھر دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے؟جسٹس سید ارشد علی نے بتایا کہ کل منظور پشتین کی بھی درخواست آئی ہے، اسے بھی دیکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن