اسلام آباد(این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چیف جسٹس قاضی فائرعیسیٰ سے بدتمیزی کرنے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) وکیل مصطفین کاظمی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والے پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Oct 05, 2024