چوک اعظم (نمائندہ نوائے وقت) پلاٹ کے گھریلو تنازع پر خاتون نے دو کمسن بیٹیوں کو زہریلی گولیاں کھلا کر خود بھی کھا لیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فتحپور کی حدود وارڈ نمبر 1 میں 35 سالہ سمیرا بی بی نے دیوروں کے ساتھ فون کال پر تلخی ہونے اور ایک پلاٹ کے تنازع کی وجہ سے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔ 10سالہ ماہ نور اور 7 سالہ کشف نور کو بھی گولیاں کھلا دیں۔ پولیس نے ماں اور بیٹیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔