15 ججوں کی خدمات وفاق کے سپرد‘25 سول ججز کے تبادلے

Oct 05, 2024

لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تقرری کے منتظر 15 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں، نوٹیفکیشن کے مطابق قیصر نذیر بٹ کو جج احتساب عدالت لاہور،، محمد کلیم خان کو جج بینکنگ کورٹ لاہور، شبیر احمد کو جج بینکنگ کورٹ لاہور،، محمد اکرم شیخ کو جج بینکنگ کورٹ لاہور، سید نوید رضا بخاری جج بینکنگ کورٹ لاہور، قمرالزمان جج بینکنگ کورٹ فیصل آباد، محمد شریف جج بینکنگ کورٹ گو جرانوالہ ، محمد اکمل خان جج احتساب عدالت راولپنڈی ، جلیل احمد جج سینٹرل کورٹ ملتان ، گلزار احمد خالد کو جج سپیشل کورٹ سینٹرل گو جرانوالہ ، عبدالرحمن کو جج سپیشل کورٹ سینٹرل راولپنڈی ، عتیق الرحمان کو جج بینکنگ کورٹ سرگودہا ، منصف خان کو جج بینکنگ کورٹ سیالکوٹ اور محمد اعجاز بٹ کو جج بینکنگ کورٹ ٹوبہ ٹیک سنگ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 25 سول ججوںکے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، نعمان یاسین کا وہاڑی سے لاہور، نسیم اختر ناز کا چونیاں سے لاہور، سائرہ ارم کا بھلوال سے لاہور،نبیلہ عامر کا لاہور سے بھکر، عامر رضا کا لاہور سے بھکر، اقصیٰ ضمیر کا لاہور سے کہروڑ لعل عیسن، عمران شہزاد کا لاہور سے رحیم یار خان سمیت دیگر کا تبادلہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں