مولانا مودودی کے ساتھی چودھری اسلم سلیمی انتقال کر گئے، وزیراعظم کی تعزیت 

لاہور؍ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر و سیکرٹری جنرل اور سید ابوالاعلیٰ مودودی کے دیرینہ چودھری محمد اسلم سلیمی  انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ منصورہ میں ادا کی گئی۔ چودھری اسلم سلیمی نے 92سال کی عمر میں وفات پائی۔  نماز جنازہ حافظ محمد ادریس نے پڑھائی۔  ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،  شیخ عثمان فاروق،  مولانا عبدالمالک، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، احسان اللہ وقاص، خالد عثمان، حافظ عبدالرحمن انصاری، جسٹس (ر) عبدالحفیظ چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، سینیٹر ظفر اقبال چودھری و جماعت اسلامی کے دیگر قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم و دیگر قائدین نے  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ دریں اثناء وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  اظہار تعزیت کرتے ہوئے  کہا کہ  چودھری اسلم سلیمی ایک مدبر اور اعلی پائے کے سیاستدان تھے، پاکستان کی سیاست ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن