روسی فیڈریشن کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی چیئرمین چیفس کمیٹی سے ملاقات

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل سرگئے یوروویچ سٹراکوف جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے خطے میں ابھرتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

ای پیپر دی نیشن